سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے

سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

سینیٹر وقار مہدی کے مطابق 95 سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے۔

انہوں نے کہا کہ کمال اظفر کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کمال الدین اظفر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کمال الدین اظفر زیرک سیاستدان تھے، وہ وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے، ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں