3 خواتین گھر سے 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار

3 خواتین گھر سے 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم 1 سے ایک گھر سے 3 خواتین 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں۔

شارع فیصل تھانے میں منصور عظیم کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ نمبر 560 درج کرلیا گیا ہے۔

مدعی کا کہنا ہے کہ 3 خواتین نےاہلِ خانہ کو بیروز گاری کا بتا کر گھر میں صفائی کا کام مانگا تھا۔ اہل خانہ نے ترس کھا کر گھر کی صفائی کا ایک دن کا کام خواتین کو دیا۔ تینوں خواتین نے کچھ دیر میں گھر میں صفائی کی اور اجرت لے کر چلی گئیں۔

منصور عظیم کا کہنا ہے کہ واردات 17 مئی کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے کے دوران ہوئی۔ تاہم واردات کا علم گزشتہ رات الماری کا معائنہ کرنے پر ہوا، جیولری باکس خالی پایا گیا۔

پولیس کے مطابق الیکٹرانکس ڈیلر منصور عظیم کے گھر میں 3 خواتین ماسیوں کے روپ میں آئیں، گھر کی صفائی کے دوران اہلِ خانہ کو چکمہ دے کر الماری سے تمام زیورات لوٹ لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹے گئے زیورات کی مالیت 98 لاکھ روپے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کا موبائل فون بند ہے، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں