وزیراعظم شہباز شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
 فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے۔

وزیراعظم پاکستان آذربائیجان کے شہر لاچین میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔

لاچین کے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر قاسم محی الدین نے ان کا استقبال کیا۔

شہباز شریف لاچین میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں ایران سے آذربائیجان پہنچے ہیں۔

دورہ ایران کے دوران وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران پُرامن نیوکلیئر پروگرام کےلیے ایران کی حمایت کا اعلان کیا اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت کرنے پر ایران کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ 

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء  تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شہباز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ سے ایران پہنچے تھے اور اب آذر بائیجان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں