بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، نعیم پنجوتھہ اور علی محمد کو پولیس ناکے پر روک لیا گیا

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، نعیم پنجوتھہ اور علی محمد کو پولیس ناکے پر روک لیا گیا
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، نعیم پنجوتھہ اور علی محمد کو پولیس ناکے پر روک لیا گیا

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل سے ملاقات کے لیے آنے والے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور علی محمد خان کو داہگل پولیس ناکے پر روک لیا گیا۔

پولیس نے اڈیالہ جیل کے دونوں اطراف ناکے لگا دیے، داہگل اور گھور کھپور کے مقام سڑک پر ٹرک کھڑے کر دیے گئے۔

اڈیالہ روڈ پر ایک گاڑی کے گزرنے کا راستہ چھوڑا گیا ہے جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی اڈیالہ جیل کے اطراف میں تعینات کی گئی ہے۔ 

’’اڈیالہ جیل تک جانا ہمارا حق ہے، پنجاب پولیس روک رہی ہے‘‘

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کروانا نہ کرانا جیل انتظامیہ کا اختیار ہے، پنجاب پولیس کیسے کسی کو روڈ پر روک سکتی ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہمارے 6 وکلاء کے نام دیے گئے ہیں، میرا نام بھی شامل ہے، اڈیالہ جیل تک جانا ہمارا حق ہے، پنجاب پولیس روک رہی ہے، پنجاب پولیس گلوبٹ بنی ہوئی ہے، پارلیمنٹیرین کو کیسے روک سکتی ہے۔

عدالتی احکامات کے باوجود ہر بار روکا جا رہا ہے: نعیم پنجوتھہ

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ہم نے فہرست دی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ہر بار روکا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں