چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ترکمانستان کے دورے پر روانہ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ترکمانستان کے دورے پر روانہ
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

چیئرمین سینیٹ سے ترکمانستان کے سفیر عطاء جان مولاموف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کی۔

چیئرمین سینیٹ کو دورے کی دعوت ترکمانستان کی مجلس کی چیئر پرسن نے دی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے دورۂ ترکمانستان کے دوران  اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دورے کا مقصد پاکستان اور ترکمانستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں