مریم نواز کا آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

مریم نواز کا آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہیے، آٹے کے نرخ میں کمی کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستی مرغی کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا، مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں