بانی پی ٹی آئی پر کیسز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا: فیصل جاوید

بانی پی ٹی آئی پر کیسز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا: فیصل جاوید
رہنما پاکستان تحریک انصاف  فیصل جاوید—فائل فوٹو
رہنما پاکستان تحریک انصاف  فیصل جاوید—فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ با نی پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سالوں میں عدالتوں کےاتنے چکر لگائیں کہ روٹین بن گیا ہے۔

فیصل جاوید نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، ان کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر کیسز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا ہے، ہم تو یہ نہیں کہتے کہ کوئی ڈیل ہو، ہم کہتے ہیں کہ انصاف ہو۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ کشیدگی میں بانی پی ٹی آئی نے قوم کو یکجہتی کا پیغام دیا، قوم کو بانی پی ٹی آئی نے یکجا کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں