حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آپریشن تھیٹر کی چھت ٹپکنے لگی

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آپریشن تھیٹر کی چھت ٹپکنے لگی
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس : فائل فوٹو
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس : فائل فوٹو 

پشاور میں بارش کے دوران حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آپریشن تھیٹر کی چھت ٹپکنے لگی، جس کی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

انتظامیہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر کی چھت سے ایک جگہ سے بارش کا پانی ٹپک رہا ہے، محکمہ مواصلات و تعمیرات نے پروجیکٹ مکمل کیا ہے، یونٹ باضابطہ طور پر ابھی اسپتال انتظامیہ کے حوالے نہیں کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق معاون خصوصی اور متعلقہ حکام نے دورہ کرکے چھت ٹپکنے کا نوٹس لیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں