شی جن پنگ سے معاہدہ انتہائی مشکل ہے، ٹرمپ کی چین پر تنقید

شی جن پنگ سے معاہدہ انتہائی مشکل ہے، ٹرمپ کی چین پر تنقید
شی جن پنگ سے معاہدہ انتہائی مشکل ہے، ٹرمپ کی چین پر تنقید

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ چی جن پنگ کے ساتھ معاہدہ کرنا انتہائی مشکل ہے۔ ٹرمپ نے دھاتوں پر محصولات دگنے کردئیے ،بیجنگ سے تجارتی معاہدے پر شکوک کے سائے چھا گئے۔ تاہم یورپی یونین اور امریکی حکام نے باہمی تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ کیا۔ وائٹ ہاؤس نے اشارہ دیا ہے کہ ٹرمپ رواں ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے، جس سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی معاہدے کی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔تاہم بدھ کی صبح ٹرمپ کے بیانات نے فوری معاہدے کی توقعات کو کمزور کر دیا۔انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ مجھے چین کے صدر شی پسند ہیں، ہمیشہ سے تھے اور رہیں گے، لیکن وہ بہت سخت گیر ہیں اور ان سے معاہدہ کرنا انتہائی مشکل ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں