مصر نے سماجی کارکنوں کی غزہ سرحد کی جانب مارچ کی کوشش کو روک دیا

مصر نے سماجی کارکنوں کی غزہ سرحد کی جانب مارچ کی کوشش کو روک دیا
مصر نے سماجی کارکنوں کی غزہ سرحد کی جانب مارچ کی کوشش کو روک دیا

قاہرہ (اے ایف پی) مصری حکام نے جنگ زدہ فلسطینی علاقے کی اسرائیل کی طویل ناکہ بندی کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے غزہ کی سرحد تک مارچ کرنے کے لیے سرگرم کارکنوں کی کوششوں کو روک دیا ۔منتظمین نے بتایا کہ غزہ کے لیےطے شدہ گلوبل مارچ میں شامل ہونے کے خواہاں کئی درجن کارکنوں کو قاہرہ کی سرحد پر اس وقت روک دیا گیا جب وہ شہراسماعیلیہ کی سوئز کینال تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔وہاں سے انہیں امید تھی کہ سڑک کے ذریعے شمالی سینائی شہر العریش جائیں گے، جو کہ غزہ کی سرحد پر رفح کراسنگ کے مصری حصے تک ان کے طے شدہ مارچ کا نقطہ آغاز ہے۔منتظمین نے بتایا کہ زیادہ تر کارکنوں کو کئی گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد واپس بسوں میں سوار ہونے کا حکم دیا گیا، لیکن چند کارکن ابھی بھی زیر حراست ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں