جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

جیکب آباد میں سبزی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔

ریلوے پولیس نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو سکھر سے طلب کر لیا گیا ہے اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔

دھماکے کے باعث اپ ٹریک سے آنے والی سکھر ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔

اس حوالے سے نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہا ہے، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 ایس ایس پی صدام خاصخیلی کا کہنا تھا کہ ٹرین کو روانہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں