غزہ پر بمباری، یہودی آبادکاروں کے مقبوضہ بیت المقدس میں حملے، 60 فلسطینی شہید

غزہ پر بمباری، یہودی آبادکاروں کے مقبوضہ بیت المقدس میں حملے، 60 فلسطینی شہید
غزہ پر بمباری، یہودی آبادکاروں کے مقبوضہ بیت المقدس میں حملے، 60 فلسطینی شہید

غزہ ، کراچی(اے ایف پی، نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی بمباری ،فورسز کے حملوں اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے حملوں میں مزید 60فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، غزہ میں 56فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں نے رام اللہ کے شمال مشرقی علاقے کفر مالک میں تین فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ ایک بچہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوگیا، یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوجیوں کے حصار میں حملے کئے ، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کفر مالک میں متعدد مکانوں اور گاڑیوں کو بھی آگ لگادی ۔ادھر غزہ میں گزشتہ 4ہفتوں کے دوران امدادی مراکز پر جمع ہجوم پر حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 549ہوچکی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں