اگر پی پی آزاد کشمیر الیکشن میں سنجیدہ ہوتی تو بلاول جلسے کینسل کر کے نہ بھاگتے: عظمیٰ بخاری

اگر پی پی آزاد کشمیر الیکشن میں سنجیدہ ہوتی تو بلاول جلسے کینسل کر کے نہ بھاگتے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے الیکشن میں سنجیدہ ہوتی تو بلاول بھٹو زرداری اپنے شیڈول جلسے کینسل کر کے نہ بھاگتے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کے بیان پر رد عمل میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ہر رہنما نے قسم کھائی ہے جہاں جانا ہے مسلم لیگ (ن) پر ہی تنقید کرنی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پیپلزپارٹی کی قیادت کے پاس بتانے کو اپنی سترہ سال کی صوبائی حکومت کی کارکردگی نہیں ہے؟

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کشمیریوں کو الیکٹرک بسیں اور کلینیک آن وہیلز ملنے پر اتنا غصہ کیوں کر رہے ہیں؟

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال میں سندھ کو ٹرانسپورٹ سسٹم نہیں دے سکی، مریم نواز نے 18 ماہ میں پورے صوبے میں الیکٹرک بسیں چلا دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بچوں کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ دیے، پنجاب اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو ریلیف ملنے پر آپ تنقید شروع کردیتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مسئلہ کیا ہے، ہمیں ایک ہی بار بتا دیں۔ اگر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے الیکشن میں سنجیدہ ہوتی تو بلاول بھٹو اپنے شیڈول جلسے کینسل کر کے نہ بھاگتے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں