ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکے

ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکے

خطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔

سوات بائی پاس کے مقام پر ریلے میں بہہ جانے والے افراد آخری لمحات تک ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔

زندگی اور موت کے بیچ سہارے کی تلاش کے لیے ریلے میں پھنس جانے والے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکے، ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرنے والے یہ سیاح دریائے سوات کے آگے بے بس دکھائی دیے۔

ٹیلہ آہستہ آہستہ کھسکتا رہا، ٹیلے پر موجود افراد ڈرتے ڈرتے ہاتھ آگے بڑھاتے لیکن ناکام ہو جاتے، یہاں پناہ لیئے والا ہر شخص ایک کے بعد ایک پانی کی نذر ہوتا گیا۔

ایک سیاح نے کسی بچے کو کمر پر اٹھا رکھا تھا، شاید اس کا لختِ جگر ہو گا، بیٹا ہو گا یا چھوٹا بھائی ہو گا، اس ویڈیو میں ایک خاتون بھی نظر آ رہی ہیں۔

متاثرہ فیملی کے ایک شخص نے بتایا تھا کہ خاتون 9 بچوں سمیت دریا میں گئی تھی، ایک شخص لاٹھی سے ڈوبنے والوں کو بچانے کی کوشش کرتا رہا لیکن سب بے سود رہا۔

احتیاط کیجیے، دریا اور پانی اپنے راستے پر ضرور واپس لوٹتے ہیں، مون سون اور طغیانی کے دنوں میں دریاؤں سے دور رہیے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں