دریائے سوات میں ڈوبنے والے بچے کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا

دریائے سوات میں ڈوبنے والے بچے کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا

دریائے سوات میں ڈوبنے والے بچے کی نمازِ جنازہ آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی، بچے کی لاش آج چارسدہ میں دریا سے برآمد ہوئی تھی۔

مذکورہ بچے کو اس کے آبائی علاقے میں واقع قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا

سانحۂ سوات میں دانیال سمیت گھر کے 3 افراد جاں بحق ہوئے، 3 کو بچا لیا گیا تھا، بچے کی لاش چارسدہ میں دریا سے ملی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی تھی، بچے کے جسدِ خاکی کو ایمبولینس میں آبائی علاقے مردان منتقل کیا گیا تھا۔

اب بھی ایک لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی ہے۔

دوسری جانب دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے پہنچنے والی ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی ایمبولینس تھی، سی سی ٹی ویڈیو میں واقعے کے تقریباً 19 منٹ بعد ایمبولینس کو پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے لیکن جس عملے نے ڈوبنے والوں کو ریسکیو کرنا تھا وہ ٹیم بر وقت نہ پہنچ سکی۔

جمعہ 27 جون کو پیش آنے والے حادثے میں 17 افراد ڈوب گئے تھے، 4 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

دوسری جانب  سوات میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق کانجو برج سے فضاگٹ تک 49 مقامات پر تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔

سوات میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن پر ہوٹل مالکان نے مزاحمت  کی، پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ہر صورت میں جاری رہے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں