پی پی کی وفاق و پنجاب حکومت میں شمولیت پر پارٹی قیادت کی سطح پر ن لیگ سے بات چیت

پی پی کی وفاق و پنجاب حکومت میں شمولیت پر پارٹی قیادت کی سطح پر ن لیگ سے بات چیت

پاکستان پیپلز پارٹی کی وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر پارٹی قیادت کی سطح پر ن لیگ سے بات چیت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ن لیگ سے وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر 20 روز پہلے بات ہوئی ہے۔

ن لیگ چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے، پیپلز پارٹی نے حکومت میں شمولیت پر کسی حد تک لچک دکھائی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے  حکومت میں شمولیت کے لیے مزید بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کا حکومت میں شامل ہونے سے قبل مؤقف تھا کہ وہ آئینی عہدے لیں گے، مگر حکومتی عہدے نہیں لیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں