بلوچستان میں ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر 24 گھنٹے دستیاب ہے: ترجمان

بلوچستان میں ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر 24 گھنٹے دستیاب ہے: ترجمان
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سیلابی صورتِ حال میں ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر کی 24 گھنٹے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلابی صورتِ حال میں ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر 24 گھنٹے دستیاب ہو گا۔

ترجمان شاہد رند نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے متعلق اقدامات وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فضائی مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں