بارشوں سے ہوئے نقصانات کے اعداد و شمار جاری

بارشوں سے ہوئے نقصانات کے اعداد و شمار جاری
فوٹو بشکریہ پی پی آئی
فوٹو بشکریہ پی پی آئی

پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کی ہے جس میں دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح کی تفصیلات شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18 شہری جاں بحق ہوئے، زیادہ تر اموات کچے مکانات، خستہ عمارتوں اور چھتوں کے گرنے سے ہوئیں۔

پنجاب: بارشوں سے ہوئے نقصانات کے اعداد و شمار جاری
پنجاب: بارشوں سے ہوئے نقصانات کے اعداد و شمار جاری

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔ مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا، پنجاب کے دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں۔ لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ دریاؤں، نہروں اور برساتی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں