راولپنڈی: موسلادھار بارش کے دوران 60 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے موسلادھار بارش کے دوران 60 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق رحیم آباد پل سے 30 مسافر کو ریسکیو کیا گیا جبکہ کُری روڈ سے 8 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ڈھوک کالا خان سے 8 جبکہ ڈھوک نجّو سے 3 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دارالامان سے 6 خواتین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈھوک نجّو میں 5 افراد کے لیے آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب ریسکیو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیو پگھواڑی میں 12 جبکہ آریہ محلے میں متعدد افراد گھروں میں محصور ہیں۔
Load/Hide Comments




