پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور مریدکے میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے متعلق پی ڈی ایم اے نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق قصور، اوکاڑہ شیخوپورہ، مریدکے اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں