برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں

برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ایئر لائنز کو پروازوں کے لیے یو کے سی اے اے سے اجازت لینا ہوگی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا، میں پاکستانی ایئر لائن سے سفر کی منتظر ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مدد دے گی۔

واضح رہے کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل میں جولائی 2020ء میں برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں