دہشتگردی دفعات ختم کرنے کیلئے درخواست پر دلائل مکمل

دہشتگردی دفعات ختم کرنے کیلئے درخواست پر دلائل مکمل
خاور مانیکا تشدد کیس: دہشتگردی دفعات ختم کرنے کیلئے درخواست پر دلائل مکمل

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر تشدد کے کیس کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ 

ملزمان فتح اللہ برکی اور زاہد بشیر ڈار کی جانب سے دہشتگردی دفعات ختم کرنے کیلئے دائر درخواست پر دلائل مکمل کرلیے گئے۔ وکیل بابر اعوان نے ملزمان کی جانب سے درخواست پر دلائل دیے۔ 

نعیم پنجوتھا کی درخواست پر دلائل آج نہ ہوسکے۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تمام ملزمان کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ کروں گا۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ تمام درخواستوں کا ایک ہی گراؤنڈ ہے تو الگ الگ ان پر فیصلہ نہیں ہوگا۔ 

عدالت کی جانب سے اگلی سماعت میں پراسکیوشن کو بھی دلائل دینے کی ہدایت کی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلا کیخلاف تھانہ رمنا میں خاور مانیکا پر تشدد کا مقدمہ درج ہے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں