کراچی:عزیز آباد میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، 3 فرار

کراچی:عزیز آباد میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، 3 فرار
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے عزیزآباد میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق عزیزآباد میں گلشن شمیم کے قریب 4 ڈاکو ہوٹل میں موجود شہری سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شہری نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔

شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا جبکہ 3 ڈاکو فرار ہوگئے۔ بعدازاں شدید زخمی ہونے والا ڈاکو اسپتال پہنچنے سے قبل ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جس پر بلال کالونی اور سرجانی تھانے میں بھی مقدمات ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں