پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے: وزیر خزانہ
وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکہ اور ایران مذاکرات میں پاکستان کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کے کردار کو سراہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کے اعتماد پر پورا اتر رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ کشیدگی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے توانائی سپلائی پر ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح سپلائی چین کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے مستحکم ہیں، مارچ میں ترسیلات زر 3.8 ارب ڈالر رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں داخل، معاشی بہتری کے آثار ہیں۔ رواں مالی سال میں 4 فیصد اقتصادی ترقی حاصل ہونے کی توقع ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر کو تین ماہ کی درآمدات کے برابر رکھنے کا ہدف ہے۔ پاکستان نے 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ بروقت ادا کر دیا ہے۔ 3 ارب ڈالر کی سعودی معاونت سے بیرونی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پانڈا بانڈ سمیت عالمی مارکیٹس سے فنڈنگ کے لیے تیار ہے، پاکستان مالی نظم و ضبط اور پائیدار معاشی پالیسیوں پر کاربند ہے۔




