جیپ کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

جیپ کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وادی نیلم کی جاگراں ویلی میں جیپ گہری کھائی میں جاگری۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث بٹگراں کے مقام پر پیش آیا۔ 

جیپ میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد کُنڈل شاہی سے جاگراں سیری جارہے تھے۔ مقامی افراد نے کھائی سے 2 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں اور 3 زخمیوں کو نکال لیا۔ 

پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایم ڈی ایس اسپتال چمبر بھجوادیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں