خرد برد کا الزام، قائد عوام یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس گرفتار

خرد برد کا الزام، قائد عوام یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس گرفتار
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

نوابشاہ میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے خرد برد کے الزام میں قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس کو گرفتار جبکہ 4 پروفیسرز سمیت 7 ملزمان پر مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر افروز کلوڑ نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ فنڈز میں خورد برد کیس میں قائد عوام یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر افروز کلوڑ کے مطابق یونیورسٹی کے 4 پروفیسرز سمیت 7 ملزمان مفرور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس قمر دین شیخ اس وقت ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں