پنجاب میں بارشوں کے دوران 119 اموات ہوئیں، رضوان نصیر

پنجاب میں بارشوں کے دوران 119 اموات ہوئیں، رضوان نصیر
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب رضوان نصیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں بارشوں کے دوران 119 اموات ہوئیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان نصیر نے کہا کہ انتظامیہ اور ریسکیو نے بروقت نکاسی آب کو یقینی بنایا، بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

رضوان نصیر نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر صورتحال کو کنٹرول کر رہے ہیں، بچوں کو محفوظ رکھیں اور گھروں کی چھتوں کو ضرور چیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پورے پنجاب میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، موسیماتی تبدیلی دنیا کیلئے چیلنج ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے میں ہمارے پاس کوئی نظام نہیں تھا، باہر سے ٹیمیں آئی تھیں، آج ہمارے تمام اضلاع میں مشینری اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں