وزیر ریلوے کا اچانک راولپنڈی اسٹیشن کا معائنہ، گندگی اور ناکافی سہولتوں پر برہم

وزیر ریلوے کا اچانک راولپنڈی اسٹیشن کا معائنہ، گندگی اور ناکافی سہولتوں پر برہم
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے واش رومز، دفاتر، پلیٹ فارمز اور اسٹالز کا معائنہ کیا۔

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی ریلوے نے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے ریلوے اسٹیشن پرصفائی کے ناقص انتظامات اور ناکافی سہولتوں پر برہمی کی اظہار کیا۔

حنیف عباسی اس موقع پر ریلوے حکام پر برہم ہو گئے اور ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ خدا کا خوف کریں، یہ سب کیا ہے؟ یہ ہر گز برداشت نہیں کروں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ لوگ کتنی دور دور سے آتے ہیں، انہیں اچھا ویٹنگ ایریا دینا آپ کا فرض ہے، ریل عوام کی سواری ہے، اسے خدمت کی اعلیٰ مثال بنانا ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ فوری بہتری نہ ہوئی تو سخت کارروائی ہو گی۔

انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر اچھے اور الیکڑانک بورڈز کی تنصیب کی بھی ہدایات کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں