ایشیا کے امیر ترین خاندانوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ، AI نے نئی رفتار دیدی

ایشیا کے امیر ترین خاندانوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ، AI نے نئی رفتار دیدی
ایشیا کے امیر ترین خاندانوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ، AI نے نئی رفتار دیدی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایشیا کے امیر ترین خاندانوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ، AI نے نئی رفتار دے دی، چِپس، دھاتوں اور انفرااسٹرکچر طلب میں اضافہ، 20بڑے خاندانی کاروباروں کی دولت 647ارب ڈالر تک پہنچ گئی، فہرست میں بھارت، چین اور ہانگ کانگ کا غلبہ، جنوب مشرقی ایشیا اور جاپان کے چند بڑے کاروباری گھرانے بھی شامل ہیں۔ ایشیا کے امیر ترین 10 خاندانوں میں صرف 3 بھارتی شامل، دولت چند ممالک میں مرتکز، بلومبرگ فہرست 2026 کی جھلک، بلومبرگ کے مطابق ایشیا کے بڑے کاروباری خاندانوں کی دولت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں سام سنگ اور ریلائنس انڈسٹریز جیسے اداروں کے پیچھے موجود خاندان چِپس، دھاتوں اور انفرااسٹرکچر کی بڑھتی ہوئی طلب سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے ممکنہ مالیاتی بلبلے سے متعلق خدشات کے باوجود اس ٹیکنالوجی کو سہارا دینے والے شعبے تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، جس کے باعث ایشیا کے 20 امیر ترین خاندانوں کی مجموعی دولت 16 فیصد اضافے کے بعد 647 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ خاص طور پر چین کی چائنا ہونگ چیاؤ گروپ سے وابستہ ژانگ خاندان کو ایلومینیم کی مانگ بڑھنے سے غیر معمولی فائدہ ہوا، کیونکہ یہ دھات ڈیٹا سینٹرز، سرورز، برقی گاڑیوں اور قابل تجدید توانائی کے نظام میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں