کراچی میں جائیداد کے تنازع پر بہن نے بھائی کو قتل کر دیا

کراچی میں جائیداد کے تنازع پر بہن نے بھائی کو قتل کر دیا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کراچی میں جائیداد کے تنازع پر بہن نے بھائی کو قتل کر دیا، پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی ملزمہ کو گرفتار کر کے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا۔

کراچی کے علاقے سکھن میں اتوار کی شام کو گھر کے اندر سے لاش ملی جسے ڈنڈے کے وار کر کے ہلاک کیا گیا تھا، واقعے کے بعد ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق  40 سالہ سومار کو اس کی بہن آمنہ نے جائیداد کے تنازع پر ڈنڈے کے وار کر کے قتل کیا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر جب آمنہ کو حراست میں لیا تو اس نے ابتدائی طور پر ہی اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

ملزمہ نے پولیس حکام کو بتایا کہ دونوں بہن بھائیوں کے درمیان جائیداد کے معاملے پر کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا، اتوار کی شام بھی ان کے درمیان بات چیت جھگڑے میں تبدیل ہو گئی جس پر اس نے غصے میں آ کر اپنے بھائی سومار کے سر پر ڈنڈے کے وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں