بانی پی ٹی آئی کی جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

بانی پی ٹی آئی کی جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بانی پی ٹی آئی نے جیل کی صورتحال پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے بہتر کلاس اور جیل میں سہولتوں کی فراہمی کی استدعا کی ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جیل سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اخبارات، ٹی وی اور ورزش کے سامان تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ 

درخواست کے مطابق ذاتی لباس اور بستر فراہم کرنے میں تاخیر پیدا کی جا رہی ہے، جبکہ ذاتی ڈاکٹر سے چیک اپ کے لیے خلل ڈالا جا رہا ہے۔ 

درخواست کے مطابق عدالت سے منظور شدہ طبی پینل کے انتظامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جیل میں بلاجواز بجلی کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بیرونِ ملک بیٹوں سے بات نہیں کروائی جا رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں