شادی شدہ خاتون کا قتل، اہم شواہد ملنے کے بعد قبر کی رسیدیں اور بیلچہ بھی برآمد کرلیا گیا

شادی شدہ خاتون کا قتل، اہم شواہد ملنے کے بعد قبر کی رسیدیں اور بیلچہ بھی برآمد کرلیا گیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

راولپنڈی پولیس نے پیرودھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کی ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کر کے ملزمان سے اہم شواہد حاصل کرنے کے بعد قبر کی رسیدیں اور بیلچہ بھی برآمد کرلیا۔

پولیس نے مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں درج مقدمے میں مزید 4 دفعات شامل کرلیں، مقتولہ کے قتل کے حوالے سے اضافی دفعات پر مشتمل ایف آئی آر سامنے آگئی۔

مقدمے میں قتل، سہولت کاری اور شواہد چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، قتل کے واقعہ میں سہولت کاری کرنے والے گرفتار تین ملزمان سے اہم شواہد حاصل کرلیے گئے، تینوں ملزمان سے قبر کی رسدیں، بیلچہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گورکن، سیکریٹری قبرستان اور رکشہ ڈرائیور کی نشاندہی پر برآمد کیے گئے، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق 19 سالہ لڑکی کی شادی 7 ماہ پہلے جنوری میں ہوئی تھی، مقتولہ کے شوہر ضیاء الرحمان نے قتل کے چار دن بعد 21 جولائی کو ایف آئی آر بھی درج کروائی کہ اس کی بیوی گھر سے بھاگ گئی ہے اور عثمان نامی شخص سے غیر شرعی نکاح کر لیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں