پیرس سمیت 40 شہروں میں پرانی گاڑیاں چلانے پر پابندی، عملدرآمد شروع

پیرس سمیت 40 شہروں میں پرانی گاڑیاں چلانے پر پابندی، عملدرآمد شروع
فرانس: پیرس سمیت 40 شہروں میں پرانی گاڑیاں چلانے پر پابندی، عملدرآمد شروع

پیرس(رضا چوہدری/نمائندہ جنگ) فرانس کے دارالحکومت سمیت 40 شہروں میں کم اخراج والے زونز (ZFE/EPZ) سے متعلق قانون کا نفاذ یکم جنوری 2025 سے کر دیا گیا ۔فرانس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد رہائشیوں والے ہر شہری علاقے کو Low-Emission Zone (ZFE یا EPZ) بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ پیرس اور لیون میں عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔ یہ قانون تقریباً 40 شہروں میں نافذ کیا گیا ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا ہے۔ پیرس اور لیون میں Crit’Air 3 گاڑیوں (2006 سے پہلے کا پیٹرول، 2010 سے پہلے ڈیزل) پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے،سال میں 12 دن کے خصوصی ’’پاس‘‘ کی اجازت ہے۔ مارسیلی، روئن، اسٹراسبرگ وغیرہ میں عارضی پابندیاں ہیں جبکہ پیرس ،لیون میں سخت پابندی برقرار رہے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں