سوشل میڈیا پر خبریں شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کریں، امام کعبہ

سوشل میڈیا پر خبریں شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کریں، امام کعبہ
سوشل میڈیا پر خبریں شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کریں، امام کعبہ

مکہ مکرمہ(جنگ نیوز)مسجد الحرام کے امام اور خطیب شیخ یاسر الدوسری نے خطبہ جمعہ میں مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر خبریں شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کریں اور جعلی یا خریدے گئے اکاؤنٹس کے مواد سے اجتناب کریں جو جھوٹے فتوے اور من گھڑت بیانات پھیلاتے ہیں۔شیخ یاسر الدوسری نے خبردار کیا کہ ایسے اکاؤنٹس جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلاتے ہیں تاکہ شخصیات کی ساکھ خراب کی جا سکے اور معاشرے میں تفریق پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ ہر فرد جو کچھ آن لائن شائع کرتا ہے یا اسے شیئر کرتا ہے وہ اس کے بارے میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہے۔امام کعبہ نے خبردار کیا کہ ٹیکنالوجی کا غلط استعمال خطرناک نتائج پیدا کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فونز کچھ لوگوں کے لیے رابطے کا ذریعہ بننے کے بجائے تنہائی کا سبب بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا آج جھوٹی زندگیوں اور غیر منصفانہ تقابل کا اسٹیج بن چکا ہے جو حسد، کدورت اور ناشکری کو جنم دیتا ہے۔شیخ الدوسری نے ان جعلی اکاؤنٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ایک منظم مہم کے تحت علما کی طرف جھوٹے فتوے منسوب کرتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں