اسرائیلی خفیہ اداروں کے سابق سربراہان کا ٹرمپ کو خط، غزہ میں جنگ بند کرانے کا مطالبہ

اسرائیلی خفیہ اداروں کے سابق سربراہان کا ٹرمپ کو خط، غزہ میں جنگ بند کرانے کا مطالبہ
اسرائیلی خفیہ اداروں کے سابق سربراہان کا ٹرمپ کو خط، غزہ میں جنگ بند کرانے کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی خفیہ اداروں کے سابق سربراہان نےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو ایک خط لکھا ہے جس میں غزہ میں جنگ بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط پرشن بٹ اور موساد جیسی جاسوس ایجنسیوں کے سابق سربراہان سمیت 550 افراد نے خط دستخط کئےہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو جنگ بندی کی طرف “مائل” کریں۔خط پر دستخط کرنے والوں میں شن بٹ کے پانچ سابق سربراہان— ایلون، نداف آرگامان، یورام کوہن، یعقوب پیری اور کارمی گیلون اور تین سابق فوجی چیف آف سٹاف،سابق وزیر اعظم ایہود باراک، سابق وزیر دفاع موشے یعلون اور دان ہالوتز شامل ہیں۔خط میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ اسرائیلی فوج نے طاقت کے ذریعےحماس کی فوجی تشکیل اور طرز حکمرانی کے خاتمے کےمقاصد حاصل کرلئے ہیں ۔ اب یرغمالیوں کی باحفاظت واپسی کا مقصد ایک معاہدے کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے ، رہی حماس کے وجود کی تو بات تو اس کے باقی سینئر کارکنوں کا پیچھا بعد میں کیا جا سکتا ہے۔اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے سابق عہدیداروں نے خط میں ٹرمپ سے کہا ہے کہ اسرائیلیوں میں ان کی ایک ساکھ ہےاور وہ نیتن یاہو پر جنگ کے خاتمےاوریرغمالیوں کی واپسی کیلئےدباؤ ڈال سکتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں