پیپلز پارٹی نے کراچی کا برا حال کر دیا: منعم ظفر

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کا برا حال کر دیا ہے، شہر کے ہر مسئلے کو ہم اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں۔
حقوقِ کراچی ریلی کے شرکاء سے خطاب میں منعم ظفر نے کہا کہ ہماری مزاحمت کل بھی جاری تھی آج بھی جاری ہے، شہر کراچی کے حق کے لیے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے قریب موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنا حق لے کر رہیں گے، ابھی ہم یہاں پر ہی بیٹھیں گے، اپنے شہر کا حق لیے بغیر یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔
جماعتِ اسلامی کا مارچ پریس کلب سے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پہنچا، شرکاء ریلیوں کی شکل میں پہنچے تھے، ریلی شاہین کمپلیکس سے ہوتی ہوئی سی ایم ہاؤس کی طرف بڑھی۔
پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد پریس کلب پر تعینات تھی جبکہ پی آئی ڈی سی کے مقام پر راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے گئے۔
Load/Hide Comments



