کراچی میں موسم مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں موسم مرطوب رہنے کا امکان
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں کہیں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہرِ قائد میں صبح ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا جبکہ جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 19کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں