بونیر، بارش کے بعد شدید سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی

بونیر، بارش کے بعد شدید سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی
بونیر، بارش کے بعد شدید سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی

بونیر کے علاقے پیر بابا میں بارش کے بعد شدید سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی ہے۔

بارش کے بعد پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، مساجد میں اعلانات کروائے جارہے ہیں۔

نالوں میں طغیانی کے باعث مقامی افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے جبکہ انتظامیہ نے ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

سیلابی ریلے سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں اور کھڑی فصلوں اور باغات کو  بھی نقصان پہنچا ہے۔

مالاکنڈ میں بٹ خیلہ، الہ ڈھنڈ ڈھیری اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے 3 ستمبر تک ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے، پشتوں میں شگاف اور فصلوں اور بستیوں کے زیرِآب آنے کا خدشہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں