دہشتگردی کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کی حمایت کرتا ہے: چینی صدر

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کی حمایت کرتا ہے: چینی صدر
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ اُمید ہے پاکستان چینی عملے، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف تیانجن سے بذریعہ بلٹ ٹرین بیجنگ پہنچے۔ نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم عالمی فاشزم کے خلاف جنگ کی 80ویں سالگرہ میں شریک ہوں گے اور شہباز شریف چین پاکستان بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں خطاب بھی کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں