ملتان میں آئندہ 48 گھنٹے سیلاب کے حوالے سے اہم ہیں: یوسف رضا گیلانی

ملتان میں آئندہ 48 گھنٹے سیلاب کے حوالے سے اہم ہیں: یوسف رضا گیلانی
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ملتان میں آئندہ 48 گھنٹے سیلاب کے حوالے سے اہم ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ پانی کا خطرہ زیادہ ہے، پنجاب بھر میں مشکل حالات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر اس آفت سے نمٹنا ہے، کوئی بندہ خوشی سے اپنا گھر نہں چھوڑتا۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ہیڈ تریموں پر بہاؤ 5 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہے اور اس میں مسلسل اضافے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ دریائے راوی ہیڈ سدھنائی پر بہاؤ 1 لاکھ 7 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک جبکہ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 24 ہزار کیوسک ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں