خیبر پختونخوا میں 83 مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی گئی

خیبر پختونخوا میں 83 مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی گئی
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی۔

اس حوالے سے جاری فہرست کے مطابق مجموعی انعامی رقم 28 کروڑ 58 لاکھ روپے ہے۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق مطلوب دہشتگردوں کی اطلاع، گرفتاری یا مؤثر معلومات دینے پر مالی انعام دیا جائے گا۔ اطلاع دینے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 5 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ انعامی فہرست میں ڈی آئی خان، کلاچی، درازندہ، درابن، پروآ اور دیگر علاقوں کے مطلوب افراد شامل ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دہشتگردوں اور فتنۂ خوارج کی مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں