ہم نوجوانوں کو جدید تعلیم، لیپ ٹاپ اور اسکلز دیں گے: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت دنیا میں غیرمعمولی تبدیلیاں لانے جارہی ہے۔ ہم نوجوانوں کو جدید تعلیم، لیپ ٹاپ اور اسکلز دیں گے۔
اسلامیہ ڈگری کالج نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی مستقبل کی معیشت کا تعین کریں گی۔ سائنس اور تحقیق میں سرمایہ کاری مستقبل کو محفوظ بنائے گی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ قومیں ہی عالمی مقابلے میں کامیاب ہوں گی۔
Load/Hide Comments




