جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے ہم ڈیم کی بات شروع کر دیتے ہیں: مریم اورنگزیب

جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے ہم ڈیم کی بات شروع کر دیتے ہیں: مریم اورنگزیب
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے ہم ڈیم کی بات شروع کر دیتے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیمز بننے چاہئیں، پانی کی اسٹوریج ہوتی ہے، یہ سب فلڈ مینجمنٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی کا ایک بھرپور عمل ہوگا، متاثرین کو کہیں کہیں منتقل کر کے انہیں گھر بنا کر دینے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی متاثرین کو ایسی جگہ شفٹ کریں جہاں سیلاب کا خطرہ نہ ہو، جنگلات کی حفاظت کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے لکڑی کی کٹائی روکنے پر کام کر رہے ہیں، واضح کیا جائے گا کہ کون سے پانی کے قدرتی راستے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں