صدر زرداری کی قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی

صدر زرداری کی قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی
صدرِ مملکت آصف علی زرداری— فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری— فائل فوٹو 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر کی جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کر لی۔

یہ معافی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے 100 روز کی معافی کی سفارش کی تھی، مشاورت کے بعد صدر اور وزیرِ اعظم نے اسے بڑھا کر 180 دن کر دیا۔

ایوانِ صدر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو ہو گی جو قانون کے تحت معیار پر پورے اترتے ہیں، قتل، دہشت گردی، جاسوسی اور بڑے مالیاتی جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں پر معافی کا اطلاق نہیں ہو گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں