بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کا عزم نہیں توڑ سکتا: احسن اقبال

بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کا عزم نہیں توڑ سکتا: احسن اقبال
 
احسن اقبال—فائل فوٹو
احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا نے بھارت کا چہرہ دیکھ لیا ہے کہ یہ کیسا بزدل ملک ہے، یہ پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کے عزم کو نہیں توڑ سکتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج پوری دنیا ہماری پاک فضائیہ اور مسلح افواج کی تعریف کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ اس تباہی کے موقع پر سیاست کر رہے ہیں، پنجاب اور وفاقی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں