الیکشن کمیشن نے ارکانِ پارلیمنٹ کے اثاثوں اور واجبات کے گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں

الیکشن کمیشن نے ارکانِ پارلیمنٹ کے اثاثوں اور واجبات کے گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں
فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے ارکانِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں اور واجبات کے گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مالی سال 25-2024 کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر ہے، ممبران اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام یکم جنوری کو شائع ہوں گے اور 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکانِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیز کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے کے مرتکب ارکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں