وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے۔ 

وزیرِ اعظم قطر پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں اظہار یکجہتی کے لیے ایک روزہ دورے پر دوحہ روانہ ہوئے ہیں۔ 

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔ 

وزیر اعظم کی دوحہ میں قطری شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہو گی۔

وزیر اعظم دوحہ پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کے حملے کے تناظر میں قطری امیر اور عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں