پی ٹی آئی کے سینیٹر دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا

پی ٹی آئی کے سینیٹر دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر دوست محمد اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کے چیئرمین ذیشان خانزادہ نے استعفیٰ دے دیا۔ وہ خارجہ امور، خزانہ، کامرس اور نجکاری کی کمیٹیوں کی رکنیت سے بھی مستعفی ہوئے ہیں۔

سینیٹر دوست محمد نے بھی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ انسانی حقوق، فوڈ سیکیورٹی، تخفیف غربت اور ریلوے کی کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

مرزا آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں