ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست کی سماعت ملتوی

ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست کی سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔

دوران سماعت چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کمنٹ کیا تھا کہ میں جج نہیں ڈکٹیٹر بیٹھا ہوا ہوں، کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے؟

ایمان مزاری نے کہا کہ انہوں نے جو بات کی ذاتی حیثیت میں کی، اس کا اثر ان کے کلائنٹ کے کیس پر نہیں پڑنا چاہیے۔ کوئی بات آئین سے بالا نہیں کی، اگر عدالت توہین عدالت کی کارروائی کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں