بارشوں کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کا خدشہ

بارشوں کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کا خدشہ
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

کراچی کی بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے شہر بھر میں جراثیم کُش اسپرے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے اس سے متعلق کہا ہے کہ کراچی میں تین روزہ جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کل سے ہوگا، کراچی کے تمام اضلاع میں جراثیم کُش اسپرے کیے جائیں گے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز میں جراثیم کُش اسپرے کیے جائیں گے، اسپرے مہم کا مقصد شہریوں کو وبائی امراض سے بچانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہر ممکن کوشش ہے کہ کراچی کا کوئی بھی علاقہ جراثیم کُش اسپرے سے محروم نہ رہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں